خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک، 20 سے زائد زخمی

فتنۃ الہندوستان کے دہشت گرد مسلسل ناکامیوں کے باعث بوکھلاہٹ کا شکار ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں کامیاب آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک کردیے۔

رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خضدار کے علاقے زہری میں پرامن لوگوں کو ہراساں کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو کامیابی سے تباہ کیا۔

خضدار میں آپریشن کےدوران فتنۃ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی کردیے گئے۔

اطلاعات کے مطابق فتنۃ الہندوستان مسلسل ناکامیوں کے باعث بوکھلاہٹ کا شکار ہو رہا ہے، خضدار کے علاقے زہری کے عوام نے سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو بھرپور سراہا۔

خضدار کے عوام نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔

سیکیورٹی فورسز عوام کے تحفظ کے لیے فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، سیکیورٹی فورسز عوام کے تعاون سے فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کا قلع قمع کریں گے۔

Check Also

بلال مقصود نے یونیسف کے تعاون سےپکے دوست سیزن بچپن بےمثال کا اجرا کردیا

کراچی (پبلک پوسٹ )بچوں کی تقریب میں اداکارہ صنم سعید، بلال مقصود، ایاز خان اور فلم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *