پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے اداکار کی لاش برآمد

جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ یونگ کیو پارکنگ میں کھڑی گاڑی کے اندر مردہ پائے گئے ہیں۔ 

جنوبی کوریا کی نیوز ایجنسی کے مطابق 55 سالہ اداکار سونگ یونگ کی لاش پیر، 4 اگست کو سیئول کے قریب اُن کے رہائشی کمپلیکس میں کھڑی گاڑی سے برآمد ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق اداکار کو صبح 8 بجے ایک جاننے والے نے گاڑی کے اندر مردہ حالت میں پایا۔ پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ اداکار کی گاڑی سے کوئی خودکشی کا نوٹ ملا اور نہ ہی اداکار کے قتل کے کوئی شواہد سامنے آئے ہیں۔

تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی موت کی اصل وجہ کا معلوم ہوسکے گا۔ 

South Korean actor Song Young-Kyu attends the TV Chosun Drama "Love And Marriage" press conference on September 22, 2014 in Seoul, South Korea. The drama will open on September 27, in South Korea.

یاد رہے کہ سونگ یونگ کیو حال ہی میں ڈِرنک ڈرائیونگ کے ایک واقعے میں ملوث پائے گئے تھے، جہاں وہ 3 میل تک نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے رہے۔ ان کے خون میں الکحل کی سطح اتنی زیادہ تھی کہ ڈرائیونگ لائسنس منسوخی کی حد سے تجاوز کر گئی۔

واقعے کے بعد انہیں تین منصوبوں سے الگ کر دیا گیا تھا، جن میں دو ڈرامے “دی ڈیفیکٹس” اور “دی وننگ ٹرائے” شامل تھے، جبکہ وہ ایک اسٹیج ڈرامہ “شیکسپئر اِن لو” سے بھی باہر ہو گئے تھے۔

سونگ نے 2019 کی کامیاب فلم “ایکسٹریم جاب” میں چیف کا کردار نبھایا تھا۔ وہ نیٹ فلکس کے “نارکو سینٹس” اور ڈزنی پلس کی سیریز “بگ بیٹ” میں بھی جلوہ گر ہوئے تھے۔ 

Check Also

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سہ ملکی سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *