سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی،فی تولہ 3700 روپے مہنگا

کراچی (پبلک پوسٹ )
ملک بھر میں سونے کی قیمت دو دن کی کمی کے بعد پھر بڑھ گئی، آج فی تولہ 3700 روپے مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 3700 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3122 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 62 ہزار 707 روپے ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 37 ڈالر اضافے سے 4007 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

Check Also

ظہران ممدانی، رمیز راجہ سے متاثر، اپنی تقریر میں کمنٹیٹر کی لائنز دہرا دیں

ایشیائی نژاد ڈیموکریٹک سوشلسٹ ظہران ممدانی پاکستانی کمنٹیٹر رمیز راجہ کے مداح نکلے۔ 34 سالہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *