وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکراچی و سندھ کے دورے کا اعلان

پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے 9 جنوری کو کراچی و سندھ کے دورے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے چند روز قبل لاہور کا تین روزہ دورہ کیا تھا اور اب انہوں نے کراچی و سندھ کے دورے کا اعلان کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان کا پیغام لے کر آرہا ہوں، کراچی و سندھ تیار رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام دوستوں سے 9 جنوری جمعہ کے روز ملاقات ہوگی۔

Check Also

پاکستان کسٹمز اسٹیشن مند پر مسلح افراد کے حملے،کسٹمز سپاہی زخمی

پاکستان کسٹمز اسٹیشن مند پر مسلح افراد کے حملے میں کسٹمز سپاہی زخمی ہوگیا۔ پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *