اورنگی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے وفد کی عبدالقادر شیخانی کی قیادت میں ریجنل ھیڈ KE کیپٹن ر منظور احمد لودھی سے ملاقات

کراچی (کامرس رپورٹر) اورنگی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر عبدالقادر شیخانی کی سربراہی میں وفد کی کیپٹن( ر) منظور احمد لودھی ریجنل ھیڈ KE سے ملاقات ہوئی

وفد میں اورنگی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شہباز خان نومی، فنانس سیکرٹری امجد قریشی، نائب صدر شاہد احمد اور مؤمن آباد مارکیٹ کے جاوید اقبال، صدیق شاہ و دیگر موجود تھے

سینئر نائب صدر عبدالقادر شیخانی نے کپیٹن ر منظور احمد لودھی کو تاجر برادری کے مسائل سے آگاہ کیا مارکیٹوں میں کاروبار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ کے باعث کاوباری سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں لوڈ شیڈنگ سمیت اوور بلزنگ پر بھی بات چیت کی گئی

اس موقع پر ریجنل ھیڈ کے الیکٹرک کیپٹن ر منظور احمد لودھی اورنگی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے وفد کے تمام مسائل کے حل کیلئے اپنے تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر اورنگی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سینئر نائب صدر عبدالقادر شیخانی نے وفد کے ہمراہ کیپٹن ر منظور احمد لودھی کو یادگاری شیلڈ اور پھولوں کے تحائف پیش کیے اور ان کے تعاون پر اظہار تشکر پیش کیا

Check Also

کسی لیگ کا دوسری سے موازنہ کرنا مشکل ہے، ڈیون کونوے

اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر ڈیون کونوے نے کہا ہے کہ کسی لیگ کا دوسری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *