کراچی (رپورٹ،وسیم خان) پاکستان امریکن کلچرل سینٹر کے دوسرے تھیٹر فیسٹیول کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقادپاکستان امریکن کلچرل سینٹر (PACC) کے دوسرے تھیٹر فیسٹیول کے حوالے سے پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس کی صدارت PACC کے صدر سید مخدوم علی ریاض نے کی
اس موقع پر فیسٹیول کے کوآرڈینیٹرز الیاس ندیم اور رضوان صابر کلچرل کمیٹی کے چیئرمین جیلانی یوسف، ممبر محمود پاریکھ بھی ان کے ہمراہ موجود تھےاس موقع پر سید مخدوم علی ریاض نے کہا کہ پاکستان امریکن کلچرل سینٹر ہمیشہ سے فنونِ لطیفہ اور تھیٹر کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہا ہے ہمارا مقصد نوجوان اور سینئر فنکاروں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا اور تھیٹر کی خوبصورت روایت کو آگے بڑھانا ہے ہم چاہتے ہیں کہ کراچی میں تھیٹر کی سرگرمیوں کو مزید وسعت دی جائے اور پاکستان کی مختلف زبانوں کے ڈراموں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر پیش کیا جائے
اس سال دوسرے تھیٹر فیسٹیول میں یکم دسمبر سے 12 دسمبر تک 12 مختلف اسٹیج ڈرامے پیش کیے جائیں گے، جبکہ اسی موقع پر 30 ڈراموں پر مشتمل ایک اور بڑے تھیٹر فیسٹیول کے انعقاد کا اعلان بھی کیا گیا ہے فیسٹیول کے کوآرڈینیٹرز الیاس ندیم اور رضوان صابر نے بھی فیسٹیول کے انتظامات اور پروگرام کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا سب پہلے الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ فیسٹیول میں 12 ڈائریکٹرز سیلم آفریدی، پرویز صدیقی، علی حسن، شکیل شاہ، رضوان صابر، شمیر راہی، میر اسلم لاشاری، رفیق لاسی، آغا شیرازی، شبیر بھٹی، جاوید اختر، ہنی خان، اپنے ڈرامے پیش کررہے ہیں یہ فیسٹیول کراچی میں تھیٹر کے فروغ اور فنکاروں کو نئے مواقع فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
THE PUBLIC POST