آئین میں صوبوں کی تشکیل کے لیے ریفرنڈم کی کوئی گنجائش نہیں، سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان

اسلام آباد: سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف کا کہنا ہے کہ آئین میں صوبوں کی تشکیل کے لیے ریفرنڈم کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں اشتر اوصاف نے کہا کہ سسٹم کو ری سیٹ کرنا ضروری ہے نہ کیا تو ہارڈ ری سیٹ ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نئے صوبے بنانے سے پہلے چارٹرڈ آف ٹالرنس بنانا چاہیے۔ قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلی سے دو تہائی اکثریت چاہیئے جبکہ آئین کے آرٹیکل 234 سمیت 10 آرٹیکل میں ترامیم ہوں گی۔

سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان کا کہنا تھا کہ پہلے روڈ میپ دیں پھر صوبے بنانے کی بات کریں، سیاسی جماعتوں کو پہلے اپنے اندر جمہوریت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

Check Also

پاکستان امریکن کلچرل سینٹر فنونِ لطیفہ اور تھیٹر کےفروغ کے لیے اپنا کردار ادا کررہا ہے، سید مخدوم علی ریاض،

کراچی (رپورٹ،وسیم خان) پاکستان امریکن کلچرل سینٹر کے دوسرے تھیٹر فیسٹیول کے حوالے سے پریس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *