سونا اور چاندی مزید سستے ہو گئے،فی تولہ قیمت میں آج بھی بڑی کمی

کراچی: سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہونے کا تسلسل برقرار ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعرات کے روز فی اونس سونے کی قیمت مزید 37ڈالر کی کمی سے 3ہزار 727ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 700روپے کی کمی سے 3لاکھ95ہزار 236روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3ہزار 172روپے کی کمی سے 3لاکھ 38ہزار 851روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 43سینٹس کی کمی سے 45ڈالر 27سینٹس کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 43 روپے کی کمی سے 5ہزار 005روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 37روپے کی کمی سے 4ہزار 290روپے کی سطح پر آگئی۔

Check Also

پاکستان امریکن کلچرل سینٹر فنونِ لطیفہ اور تھیٹر کےفروغ کے لیے اپنا کردار ادا کررہا ہے، سید مخدوم علی ریاض،

کراچی (رپورٹ،وسیم خان) پاکستان امریکن کلچرل سینٹر کے دوسرے تھیٹر فیسٹیول کے حوالے سے پریس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *