اداکاری کے بعد باکسنگ! خوشحال خان نے حریف کو ناک آؤٹ کر کے مداحوں کے دل جیت لیے

پاکستانی اداکار خوشحال خان نے اداکاری کے بعد اب باکسنگ کی دنیا میں بھی اپنی موجودگی کا زبردست انداز میں اعلان کر دیا۔

لاہور میں منعقد ہونے والے ایک عالمی باکسنگ مقابلے میں خوشحال خان نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حریف بشر خان کو شکست دی۔ 

اس شاندار کامیابی پر خوشحال خان کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جس میں انہیں جیت کے بعد جشن مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس تاریخی لمحے پر خوشحال خان کے دوست اور ساتھی فنکار علی رضا اور سحر حیات بھی انہیں سپورٹ کرنے کے لیے موجود تھے۔ دونوں نے خوشحال کی فتح پر ان کے ساتھ خوشی منائی اور اس موقع کو یادگار بنایا

Check Also

کراچی: واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، حاملہ خاتون، شوہر سمیت جاں بحق، بچہ بھی دم توڑ گیا

کراچی (پبلک پوسٹ)کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ کے قریب واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے