میرب علی سے شادی کی خبریں، عاصم اظہر کا نیا بیان سامنے آگیا

پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی کے ساتھ شادی کی خبروں پر لب کشائی کر دی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ان سے 2025 میں شادی کے حوالے سے سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے نہ انکار کیا اور نہ ہی تصدیق۔

ویڈیو میں عاصم نے کہا، “میں 2025 کی شادی کی افواہوں کو نہ رد کروں گا اور نہ ہی تسلیم کروں گا، کیونکہ شادی اللہ اور دیسی گھروں میں گھر والوں نے کرنی ہوتی ہے۔”

عاصم اظہر نے مزید کہا کہ انہوں نے حال ہی میں کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں اپنی منگیتر میرب علی کی سالگرہ منائی، کیونکہ وہ اپنے کانسرٹ کی وجہ سے سالگرہ کے دن موجود نہیں تھے۔ انہوں نے کہا، “میرب مجھے بہت سپورٹ کرتی ہیں۔”

Check Also

جنسی زیادتی کی سزا برقرار،مشہور فنکار سے ایوارڈ واپس لے لیا گیا

تائیوان میں مقامی فنکار ساکولیؤ پاوالاولجونگ سے ان کا قومی آرٹس ایوارڈ واپس لے لیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *