بولنا مجھے بھی آتا ہے لیکن بڑوں نے عزت کرنا سکھایا ہے: بابر اعظم

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بولنا مجھے بھی آتا ہے، ہر کوئی بول سکتا ہے تو ہمیں بھی بولنا آتا ہے لیکن عزت نفس بھی کوئی چیز ہوتی ہے، مجھے میرے بڑوں نے سکھایا ہے کہ ہر کسی کی عزت کرنا ہے۔

لاہور میں جیو نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ لوگ مجھے کریز پر زیادہ دیر تک دیکھنا چاہتے ہیں، لوگوں کی مجھ سے توقعات زیادہ ہوتی ہیں، میں اپنی چھوٹی اننگز سے بھی لطف اندوز ہوتا ہوں لیکن لوگوں کی توقع کے مطابق لمبا نہیں کھیل پا رہا۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سے غلطیاں ہوتی ہیں اور اگلی مرتبہ دور کرنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن پھر کوئی اور غلطی ہو جاتی ہے، ایسا کرکٹ میں ہوتا رہتا ہے لیکن اہم بات یہ ہے کہ آپ کتنا فوکس رہتے ہیں میں اب بھی بہت فوکس ہوں، میں اپنی گیم کے مطابق چلتا ہوں۔

بابر اعظم کا کہنا ہے کہ مجھے بھی اندازہ ہے کہ آج کل اسٹرائیک ریٹ اور تیز کھیلنے کی بات ہوتی ہے، مجھے پتہ ہے کہ کرکٹ کہاں جا رہی ہے، مجھے کسی کو ثابت نہیں کرنا کہ میں کیسا پلیئر ہوں، سب کو پتہ ہے، میں کیسا پلیئر ہوں، میں ہمیشہ صورتِ حال اور ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلتا ہوں، اسٹرائیک ریٹ کا مجھے پتہ ہوتا ہے۔

Check Also

بی پی ایل بدعنوانی کا گڑھ بن گئی، اسپاٹ فکسنگ کے 140 مبینہ واقعات رپورٹ

بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) اسپاٹ فکسنگ کی لپیٹ میں آگئی، 5 سیزنز میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *