ولیکا اسپتال؛ بچوں میں ایچ آئی وی پھیلنے پر وفاقی سطح کی جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ

کراچی: ولیکا اسپتال میں مبینہ طبی غفلت سے بچوں میں ایچ آئی وی پھیلنے کے معاملے پر متاثرہ بچوں کے وکیل طارق منصور نے وفاقی حکومت سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
متاثرہ بچوں کا مقدمہ لڑنے والے ایڈووکیٹ طارق منصور نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کیس کو دبانے کی کوشش کررہی ہے۔ ولیکا اسپتال میں مبینہ طبی غفلت سے 169 سے زائد بچے ایچ آئی وی سے متاثر ہوئے، جبکہ متاثرہ بچوں کی تعداد تقریباً 200 تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

وکیل کے مطابق ولیکا اسپتال میں اب تک ایچ آئی وی سے متاثرہ 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

طارق منصور نے کہا کہ سندھ حکومت کی تشکیل کردہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ تاحال جمع نہیں کرائی گئی، جبکہ ولیکا اسپتال واقعے کا مقدمہ بھی تاحال درج نہیں کیا گیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ کی دفعہ 3 کے تحت تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے۔

ایڈووکیٹ طارق منصور نے وزیر اعظم سے وفاقی سطح پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ جسٹس فور ولیکا اسپتال کو ٹرینڈ بنائیں۔

Check Also

آئین میں صوبوں کی تشکیل کے لیے ریفرنڈم کی کوئی گنجائش نہیں، سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان

اسلام آباد: سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف کا کہنا ہے کہ آئین میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *