محکمۂ کسٹمز میں مبینہ بدعنوانی کے ایک سنگین معاملے پر چار افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق معطل کیے جانے والوں میں کلیکٹر، ڈپٹی کلیکٹر، انسپکٹر اور سپروائزر شامل ہیں، جبکہ کیس میں ملوث دو پریوینٹو افسران کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب 5 اپریل کو کوئٹہ سے ضبط کی گئی 688 کلو چاندی کو پاکستان منٹ لاہور منتقل کیا گیا۔
لاہور میں جانچ کے دوران انکشاف ہوا کہ چاندی کے 400 بسکٹس کو مبینہ طور پر سیسے سے تبدیل کر دیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
THE PUBLIC POST