کراچی: کوکین گینگ کی سرغنہ انمول عرف پنکی کی ناساز طبیعت، اسپتال منتقل

کوکین گینگ کی سرغنہ انمول عرف پنکی کی مبینہ ناساز طبیعت کے باعث ایس آئی یو ٹی اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا۔

ڈی آئی جی جیل خانہ جات فدا حسین مستوئی نے سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے خط لکھ دیا، خط کے مطابق ملزمہ کے خلاف 23 مقدمات درج ہیں، ملزمہ کو سینٹرل جیل سے ایس آئی یو ٹی منتقل کرنے کیلئے سخت سیکیورٹی اقدامات کی ضرورت ہے۔

جیل حکام نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سیکیورٹی طلب کرلی، جیل انتظامیہ کی جانب سے کراچی پولیس چیف کو خط گزشتہ روز لکھا گیا تھا۔

Check Also

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟وزیرِ اعظم کی زیر صدرات اجلاس میں غور

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں خیبر پختون …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *