اسماء عباس نے بڑی بہن کی برسی پر جذباتی ویڈیو شیئر کردی

پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ اور میزبان اسماء عباس نے حال ہی میں اپنی بہن سُمبل شاہد کی چوتھی برسی کے موقع پر ایک ویڈیو بلاگ شیئر کیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

اسماء عباس ویلاگ میں اپنی بڑی بہن سُمبل شاہد کی چوتھی برسی کی یاد میں آبدیدہ ہو گئیں۔ یہ ویڈیو ان کے یوٹیوب چینل پر شیئر کی گئی ہے، جس میں انہوں نے سُمبل شاہد کے ساتھ گزرے لمحات کو یاد کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا۔

اسماء عباس نے کہا کہ سُمبل باجی کو دنیا سے رخصت ہوئے چار سال گزر چکے ہیں اور یہ وقت بہت تیزی سے گزر گیا۔ انہوں نے اپنی بہن کو معصوم اور خوبصورت شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیماری کا ادراک بھی نہ کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ والدین اور بہن کی جدائی نے ان کی زندگی پر گہرا اثر ڈالا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زندگی اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے، لیکن پیاروں کے بغیر یہ ادھوری محسوس ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ اسماء عباس ان دنوں ڈرامہ ’دستک‘ میں اپنی اداکاری کے باعث ناظرین سے داد سمیٹ رہی ہیں، جبکہ وہ یوٹیوب پر روزانہ کی بنیاد پر وی لاگنگ بھی کر رہی ہیں جسے خوب سراہا جا رہا ہے۔

Check Also

انوپم کھیر کو اشوکا ایوارڈ 2026 سے نواز دیا گیا

بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر کو ان کی فنی خدمات کے باعث اشوکا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *