کراچی میں پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل،اہم عمارتیں چینی پرچم کے رنگوں سے روشن

پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل ہونے پر گزشتہ رات کراچی کی اہم لینڈ مارکس کو چینی پرچم کے رنگوں سے سجا دیا گیا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سوشل میڈیا پر شہر کے مختلف مقامات کی تصاویر شیئر کیں جن میں 2 تلوار، 3 تلوار، فریئر ہال اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کی عمارت سرخ روشنیوں سے روشن دکھائی دیں۔

شہر کی اہم عمارتوں کو خصوصی طور پر سجانے کا مقصد پاکستان اور چین کے درمیان 75 سالہ سفارتی اور دوستانہ تعلقات کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔

Check Also

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟وزیرِ اعظم کی زیر صدرات اجلاس میں غور

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں خیبر پختون …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *