چین میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکہ، ہلاکتیں 90 ہو گئیں

چین میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکہ سے ہلاکتیں 90 تک پہنچ گئیں۔

چین کے شمالی صوبے میں کوئلے کی کان میں ہونے والے گیس دھماکے میں ہلاک افراد کی تعداد 90 ہو گئی ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حادثہ گزشتہ رات پیش آیا جب کان میں 247 مزدور زیرِ زمین کام کر رہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئیں جبکہ متعدد مزدوروں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

شی جن پنگ نے حکام کو ریسکیو آپریشن جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔ چینی صدر نے واقعے کے ذمہ داروں کے تعین اور ان کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی ہے۔

Check Also

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی ہوگئی، رپورٹس میں دعویٰ

امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ اور این ایف ایل کے معروف کھلاڑی ٹریوس کیلسی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *