نامعلوم افراد کی کراچی کووفاق یا فوج کے حوالے کرنے کی وال چاکنگ

کراچی:شہر کے مختلف علاقوں میں کراچی کو وفاق یا فوج کے حوالے کرنے کی وال چاکنگ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب نامعلوم افراد نے لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد اور حیدری مارکیٹ کے علاقوں میں نامعلوم افراد نے وال چاکنگ کی۔

وال چاکنگ میں لکھا گیا تھا کہ کراچی کو فوج کے حوالے کیا جائے، کراچی کو وفاق کے حوالے کیا جائے۔

وال چاکنگ کرنے والوں نے فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے 18ویں ترمیم کو غلط قرار دیتے ہوئے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

مصطفیٰ کمال نے گل پلازہ آتشزدگی کے معاملے پر سندھ حکومت پر شدید تنقید بھی کی تھی جس پر صوبے کے سینیئر وزیر شرجیل میمن نے وفاقی وزیر کو سخت جواب دیا تھا۔

Check Also

بلوچستان کے 12 مقامات پر فتنہ الہندوستان کے حملے ناکام، 37 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان کے 12 مقامات پر فتنہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *