کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کی نئی مینجنگ کمیٹی نے چارج سنبھال لیا

کراچی (رپورٹ :عمران خان)کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن (KCAA) کی نئی منتخب مینجنگ کمیٹی نے 2025-26 کی مدت کے لیے باضابطہ طور پر عہدے سنبھال لیے۔ چارج ٹیک اوور کی یہ تقریب 18ویں سالانہ جنرل باڈی میٹنگ کے موقع پر میجسٹک بینکوئٹ، شاہراہ فیصل کراچی میں منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں ممبران شریک ہوئے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق نومنتخب صدر یحییٰ محمد اور سینئر نائب صدر طارق رشید خان سمیت تمام عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کسٹمز ایجنٹس کی کمیونٹی کے مسائل کے حل اور ایسوسی ایشن کے کردار کو مزید فعال بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ نئی ٹیم اپنے دورِ کار میں پالیسی سازی، ممبران کی سہولت، اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔ ایسوسی ایشن نے نومنتخب ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ ٹیم کسٹمز ایجنٹس کے اعتماد پر پورا اترے گی۔

نومنتخب ٹیم میں یحییٰ محمد صدر، طارق رشید خان سینئر نائب صدر، عبدالمجید نورانی، عمران اورنگزیب خان، محمد منصور بھگوانی، رانا زاہد فاروق، سید مظہر علی شاہ اور زاہد شریف بطور نائب صدور شامل ہیں۔ جنرل سیکریٹری شیخ وقاص انجم، جوائنٹ سیکریٹری دانش ریاض، انفارمیشن سیکریٹری نور علی اور فنانس سیکریٹری امیر منشا ہوں گے۔ اس کے علاوہ متعدد ارکان بطور مینجنگ کمیٹی ممبران اپنے فرائض انجام دیں گے۔

Check Also

سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا دوسرے روز بھی سڑک پر احتجاج

کراچی (پبلک پوسٹ )سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *