چھوٹی بچی کے ہاتھ میں موبائل فون خوفناک دھماکے سے پھٹ گیا، ویڈیو وائرل

چین میں ایک تشویشناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک کم عمر بچی کے ہاتھ میں موجود موبائل فون اچانک دھماکے سے پھٹ گیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اسے دیکھ کر صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ گھر میں نصب سیکیورٹی کیمرے میں محفوظ ہوگیا۔ بچی صوفے پر بیٹھی موبائل فون استعمال کر رہی تھی۔ اس دوران فون چارجر سے منسلک تھا اور بچی اسے اپنے چہرے کے قریب رکھ کر استعمال کر رہی تھی۔

چند ہی لمحوں بعد اچانک فون زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔ غیر متوقع دھماکے سے بچی بری طرح گھبرا گئی اور اس کا توازن بگڑنے کے باعث وہ صوفے سے نیچے جا گری۔ تاہم خوش قسمتی سے اس حادثے میں بچی کسی بڑی چوٹ سے محفوظ رہی۔

Check Also

فیفا ورلڈکپ: مسلم کھلاڑیوں کیلیے’ پلیئر آف دی میچ‘ ٹرافی میں بڑی تبدیلی کردی گئی

فیفا نے 2026 فیفا ورلڈکپ کے دوران مسلم کھلاڑیوں کے مذہبی عقائد اور ثقافتی حساسیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *