لکی مروت میں دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکار شہید

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس گاڑی کے قریب زوردار دھماکا ہوا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق پیٹرولنگ کے دوران پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے میں ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق شہداء میں ایس ایچ او صدر اعظم، کانسٹیبل شاہ بہرام، کانسٹیبل شاہ خالد شہداء میں شامل ہیں۔ دیگر شہداء کی شناخت کانسٹیبل حاجی محمد، گل زادہ، سخی زادہ کےنام سے ہوئی۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں 5 خوارج ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شروع کیا گیا تھا جس میں پولیس،سی ٹی ڈی اور مقامی امن کمیٹی نے مشترکہ کارروائی کی۔

Check Also

فٹبال میچ کے دوران طوطے کا کھلاڑیوں پر حملہ،ریفری کو کھیل روکنا پڑ گیا

برازیل میں جاری انڈر 15 فٹبال میچ کے دوران ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *