ارشد ندیم نے شیخ محمد بن راشد ایوارڈ وصول کرلیا

پاکستان کے اولمپک جیولین تھرو گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے شیخ محمد بن راشد ایوارڈ وصول کرلیا۔

دبئی میں جاری 17ویں اسپورٹس ورلڈ سمٹ میں ارشد ندیم کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس موقع پر ورلڈ اسپورٹس سمٹ میں دنیائے اسپورٹس کے نامور افراد موجود تھے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے ارشد ندیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔

Check Also

یہ میری زندگی کا مشکل ترینگڈ بائے ہے: ماحور شہزاد

اولمپئن بیڈمنٹن پلیئر ماحور شہزاد ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے جاپان روانہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *