صائم ایوب کی فٹنس سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آگئی

کراچی(پبلک پوسٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے نوجوان کرکٹر صائم ایوب کو مکمل فٹ قرار دے دیا۔

اوپنر صائم ایوب اور وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث آج پشاور زلمی کو جوائن کریں گے۔ زلمی کے بیشتر کھلاڑی ٹیم منیجمنٹ کو رپورٹ کر چکے ہیں۔پشاور زلمی کے کھلاڑی اسلام آباد کلب میں پہلا پریکٹس سیشن کریں گے جبکہ بابر اعظم نیوزی لینڈ سے واپسی پر ٹیم میں شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ صائم ایوب ٹخنے کی انجری کے باعث قومی ٹیم سے باہر تھے تاہم لندن میں اپنا ری ہیب مکمل کرنے کے بعد انہوں نے عید کراچی میں اپنی فیملی کے ساتھ منائی۔پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 10 کے میچز 11 اپریل سے 18 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں شیڈول ہیں۔

Check Also

چنائی سپر کنگز کی مسلسل شکست ‘ اداکارہ شروتی حسن رو پڑی

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں مسلسل شکستوں کے بوجھ تلے دبی چنائی سپر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *