کراچی(رپورٹ، وسیم خان) لاہور سے خصوصی آمد نیو ماڈل کرن خان کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے اے سی ہال ٹو میں عید الفطر کے پرمسرت موقع پر اسٹیج ڈرامہ” عید دھنا دھن ” میں اپنے جلوے بکھیرنے کے لیے تیار ہیں ڈرامہ ” عید دھنا دھن ” کے ڈائریکٹر عید کے بادشاہ جاوید اختر اور پروڈیوسر قدیر راحیل ہیں تحریر پرویز صدیقی کی ہے
واضع رہے کہ کرن خان وحیدی آرٹ پروڈکشن کے روح رواں معروف پروڈیوسر سہیل کاشمیری کی خوبصورت دلکش دریافت ہیں کرن خان ان کے بڑے میگا سپرہٹ شوز میں پرفارم کرچکی ہیں جبکہ کرن خان اب تک کئی کمرشلز اور کیٹ واک میں بھی حصہ لے چکی ہیں اور کامیاب بھی رہی ہیں بطور ایکٹرس اب وہ کراچی تھیٹر پر خصوصی پرفارمنس کا مظاہرہ کرینگی
کراچی تھیٹر جہاں پر نئے چہروں کا فقدان ہے وہاں کرن خان کی صورت میں یہ خلا باآسانی پور کیا جاسکتا ہے کیونکہ اس وقت کراچی تھیٹر پر کم و بیش چالیس سال کی عمر سے چھوٹی کوئی ایکٹرس بطور ہیروئین نظر نہیں آتی ہے
اس صورتحال میں کرن خان جیسا خوبصورت دلکش ٹیلنٹ کراچی تھیٹر میں جان ڈال سکتا ہے کرن خان کم گو مصوم چہرے کی حامل پرکشش ماڈل ہیں جو کہ اب بطور ایکٹرس بھی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کے لیے لاہور خصوصی طور پر کراچی آرہی ہیں واضع رہے کہ کرن خان کو رقص پر بھی مہارت حاصل ہے ڈرامہ “عید دھنا دھن” کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں
THE PUBLIC POST