جو ہاتھ پاکستان کی جانب بڑھے گاوہ توڑ دیا جائے گا: طاہر اشرفی

چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی بھارت میں کامیابی پر پوری قوم شکرانے کےنوافل ادا کرے۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اللّٰہ تعالی نے پاکستان، افواج پاکستان اور مسلم امہ کو عظیم کامیابی دی۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پوری دنیا کو بتا دیا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

انہوں نے بھارت کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو ہاتھ پاکستان کی جانب بڑھے گا وہ توڑ دیا جائے گا۔

انہوں نے قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کی بھارت میں کامیابی پر پوری قوم شکرانے کے نوافل ادا کرے۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ افواج پاکستان کے نوجوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

Check Also

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی دوست کو اغوا کرنے کی کوشش، قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)ٹک ٹاک پر مشہور خاتون کو ہراساں کرنے اور اغواء کرنے کی کوشش، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *