بھارتی اداکار کا مشرق وسطیٰ میں پھنسے مسافروں کیلئے بڑا اعلان

بالی ووڈ اداکار سونو سود نے مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے دوران وہاں پھنسے مسافروں کے لیے مدد کا اعلان کردیا۔

بھارتی اداکار سونو سود اپنی جاندار اداکاری کے علاوہ سماجی خدمات کی وجہ سے بھی شہرت رکھتے ہیں، وہ بھارت میں آئے روز مشکل میں پھنسے انسانوں کی مدد کرنے میں بالکل نہیں کتراتے، خاص طور پر انہوں نے کورونا میں بہت سے انسانوں کی مدد کرکے انہیں مشکل سے نکالا تھا۔

اب سونود نے مشرق وسطیٰ میں ایران کی اسرائیل اور امریکا سے جاری کشیدگی کے باعث دبئی میں پھسنے مسافروں کی مدد کا اعلان کردیا۔

52 سالہ اداکار نے جمعرات کو ایک مختصر ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ جو بھی لوگ موجودہ بحران کے باعث دبئی میں پھنسے ہوئے ہیں، وہ ان سے مفت رہائش کے لیے رابطہ کرسکتے ہیں۔

Check Also

مومنہ اقبال کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ، ثاقب چڈھر اور انکی اہلیہ کی ضمانت میں توسیع

سیشن کورٹ لاہور میں اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *