5 ماہ کی بچی 6 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کی کوشش؛ ویڈیو سامنے آ گئی

لاہور(پبلک پوسٹ)پولیس نے 5 ماہ کی بچی کو 6 لاکھ روپے میں بیچنے والے میاں بیوی سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

لاہور کے علاقے گلبرگ میں 5 ماہ کہ بچی کو 6 لاکھ روپے میں فروخت کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ بچی کو بیچنے والے میاں بیوی سمیت 3 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق 5 ماہ کی بچی کو ملزم روی نے والدین سے 3 لاکھ روپے میں خریدا ۔ گل زیب اور نرمل نامی خاتون بچی کو روی کے ساتھ مل کر 6 لاکھ روپے میں فروخت کرنے آئے تھے۔

ملزمان سے پولیس نے 2 موبائل فون اور زیر استعمال گاڑی قبضے میں لے لی جب کہ بچی کو تحویل میں لے کر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سپرد کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 5 ماہ کی بچی کو پہلی بار فروخت کرنے والے والدین کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

Check Also

اسٹیٹ بینک نے کرپٹو بینکنگ پر 8 سال سے عائد پابندی ختم کردی

اسلام آباد میں کرپٹو پالیسی سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ بلال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *