کاش مریم نواز کراچی میں بھی آجائیں تو یہاں کا حال اچھا ہوجائے:اداکارہ مومنہ اقبال

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے پنجاب کی صورتحال دیکھ کر وزیر اعلیٰ مریم نواز کی تعریف کی ہے۔

اداکارہ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں وہ صوبہ پنجاب کو سراہ رہی ہیں۔

مومنہ اقبال نے دوران شو کہا کہ ‘اس وقت ماشاءاللہ پنجاب کی صورتحال کافی اچھی ہے’۔

اداکارہ کی بات سُن کر میزبان فیصل قریشی بولے ‘تو کراچی والوں کے لیے بھی آپ کوئی ایسی بات کہیں، حکمرانوں سے کوئی اپیل کریں، ہماری تو سُن نہیں رہے ہوسکتا ہے آپ کی سُن لیں’۔

مومنہ اقبال نے میزبان کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا ‘میں نے تو کہا کہ کراچی والوں کا بھی کوئی ہے؟ بتادے ہمیں، کیونکہ اب میں زیادہ تر کراچی میں رہتی ہوں تو یہ شہر بھی میرا ہی ہوا، پھر مجھے یہاں پر تھوڑے مسئلے ہوجاتے ہیں’۔

مومنہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ ‘ایک مریم نواز یہاں (کراچی) بھی آجائیں’۔

Check Also

پنجاب میں غربت میں41 فیصد اضافہ ہوا ہے، حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *