سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی کے اچانک انتقال کی وجہ سامنے آگئی

’’پیچھے تو دیکھو‘‘ ڈائیلاگ سے مشہور ہونے والے ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کے اچانک انتقال کی وجہ سامنے آگئی۔

احمد شاہ نے پیر کی صبح اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر یہ غم ناک خبر شیئر کی تھی کہ ان کے چھوٹے بھائی کا انتقال ہوگیا ہے۔

پوسٹ میں لکھا گیا ’’ہمارے خاندان کا ننھا چمکتا ستارہ عمر شاہ خالقِ حقیقی سے جا ملا۔‘‘ ساتھ ہی مداحوں سے ان کی مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر کی دعا کی درخواست بھی کی گئی۔

عمر شاہ اپنی معصوم مسکراہٹ اور شرارتی طبیعت کے باعث مداحوں میں بے حد مقبول تھے۔ وہ اکثر اپنے بڑے بھائی احمد شاہ کے ساتھ ویڈیوز اور ٹی وی پروگرامز میں دکھائی دیتے تھے، خصوصاً رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ان کی موجودگی ناظرین کو بہت پسند آتی تھی۔

عمر کے اہلخانہ نے بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک تھے لیکن رات کو اچانک طبیعت خراب ہوئی اور انہیں قے آئی۔ قے کے باعث کوئی چیز سانس کی نالی میں چلی گئی جس کے بعد انہیں سول اسپتال لے جایا گیا لیکن بدقسمتی سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔

Check Also

ماورا حسین کی سالگرہ کی دلکش تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

اپنی خوبصورتی اور شاندار اداکاری کے باعث شہرت رکھنے والی ماورا حسین 33 سال کی ہوگئیں اور خوشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *