حیدرآباد میں بارش نے جل تھل کردیا، نیاز اسٹیڈیم میں پانی جمع

حیدرآباد میں شدید بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہے۔

حیدرآباد میں دو دن سے جاری بارش کے باعث شہر کی صورتحال ابتر ہے اور شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں ۔

بارش کے باعث شہر کے نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی پانی جمع ہوگیا ہے جبکہ شہر سے گزرنے والا ریلوے ٹریک بھی پانی میں ڈوب گیا اور ٹرینیں پانی میں ڈوبے ٹریک پر چلتی ہوئی منزل کی طرف روانہ ہوئیں۔

ادھر تھر کی ڈیپلو تحصیل اسپتال میں بارش کا پانی آگیا جس کے باعث اسپتال کی عمارت کو بند کردیا گیا اور او پی ڈی متبادل جگہ منتقل کردی گئی۔

اس کے علاوہ سجاول، ٹھٹھہ اور نوشہروفیروز میں بھی بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جبکہ بارش کے باعث آج مہران اور سندھ یونیورسٹی میں تدریسی عمل معطل رہے گا۔

Check Also

سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا دوسرے روز بھی سڑک پر احتجاج

کراچی (پبلک پوسٹ )سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *