پاکستان اور بھارت کو جنگ کی طرف کون دھکیل سکتا ہے؟ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل نے بتا دیا

لیفٹیننٹ جنرل سعید کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان جوہری طاقتیں ہیں جبکہ غیر ریاستی عناصر دونوں کو جنگ کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزامات اور جاری پروپیگنڈا وار پر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بحران کا کوئی مؤثر مینجمنٹ سسٹم موجود نہیں، ہم ایک خطرناک صورتحال کی طرف بڑھ رہے ہیں اور بات چیت نہ ہونے سے معاملات مزید بگڑ سکتے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل سعید نے کہا کہ جو پلوامہ میں ہوا، اس کی مذمت کرتا ہوں، غیر ریاستی عناصر کا کوئی مذہب یا قوم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ثبوت کے بغیر پاکستان پر الزام تراشی ناقابل قبول ہے لہٰذا انٹیلیجنس ڈیٹا سامنے لایا جائے، بین الاقوامی قانون کسی بھی ملک اور خاندان کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتا۔

لیفٹیننٹ جنرل سعید کا کہنا تھا کہ مسئلے کا واحد حل بات چیت ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ تنازعات مذاکرات کے بغیر حل نہیں ہوتے، پاکستان نے بارہا امن کے لیے ہاتھ بڑھایا لیکن بھارت کا مؤقف مسلسل خاموشی رہا۔

Check Also

وزیراعظم کا آپریشن معرکہ حق کےشہدا اور زخمیوں کیلیے پیکیج کا اعلان

وزیراعظم کا آپریشن معرکہ حق کے شہدا اور زخمیوں کیلیے پیکیج کا اعلان شہید پاکستانی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *