پاکستان اور قازقستان کے درمیانمفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط

پاکستان اور قازقستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہو گئے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف تقریب میں شریک ہوئے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور صدر قاسم جومارت توکایووف نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے۔

دونوں ملکوں کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ کے معاہدے کی دستاویز، ریلوے کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت اور پلانٹ پروٹیکشن اور ویٹرنری شعبوں میں تعاون کی دستاویزات کا تبادلہ ہوا۔

پاکستان اور قازقستان کے درمیان کان کنی اور پیٹرولیم کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت، اقوامِ متحدہ کے امن دستوں کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت، قیدیوں کے تبادلے سے متعلق معاہدے کی دستاویز، میری ٹائم کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ بھی ہوا۔

قازقستان کے صدر کو گارڈ آف آنر پیش
اس سے قبل قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف کے اعزاز میں وزیرِ اعظم ہاؤس میں استقبالیے کا اہتمام کیا گیا۔

وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچنے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان خوش گوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔

تقریب کے آغاز پر دونوں ممالک کے ترانے بجائے گئے، چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا، صدر قاسم جومارت توکایووف نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قازقستان کے صدر سے کابینہ اراکین کا تعارف کروایا۔

قازقستان کے صدر وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

قازقستان کے صدر کے ساتھ سینئر وزراء اور سرکاری حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود ہے۔

Check Also

اورنگی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے وفد کی عبدالقادر شیخانی کی قیادت میں ریجنل ھیڈ KE کیپٹن ر منظور احمد لودھی سے ملاقات

کراچی (کامرس رپورٹر) اورنگی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر عبدالقادر شیخانی کی سربراہی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *