کراچی، شاہراہ نور جہاں پر پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار

کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہراہ نور جہاں تھانے کی حدود میں پولیس اور موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق یہ کارروائی نارتھ ناظم آباد کے علاقے کٹی پہاڑی بلاک آر کے مرکزی روڈ پر کی گئی جہاں مشتبہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی۔

پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں دونوں ملزمان زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کرکے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں مزید نفری طلب کر لی گئی اور پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا۔

Check Also

ویمن ٹی 20 ایشیا کپ: پاکستان ویمنز ٹیم کا تھائی لینڈ کو شکست دیکر فاتحانہ آغاز

ویمن ٹی 20 ایشیا کپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *