کراچی، 5ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے فراڈ کرنے کا انکشاف

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے شہری کے ساتھ فراڈ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان نے آن لائن اشتہار کے ذریعے موبائل فون خریدا اور فروخت کرنے والے نوجوان کو ادائیگی کرتے ہوئے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کے جعلی نوٹ تھما دیے۔

متاثرہ نوجوان نے بتایا کہ واردات کے وقت اس کے دوست کو کوئی مشروب پلا کر حواس باختہ کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس واردات کے حوالے سے مزید تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

Check Also

نئے انتظامی یونٹس کا قیام، ایم کیو ایم پاکستان نے29 نومبر کو ریلی نکالنے کے لیے درخواست جمع کروادی

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے 29 نومبر کو نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے متعلق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *