ایف آئی اے کی کارروائی؛سابق جوائنٹ ڈائریکٹر پمز سمیت 11افراد کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد: ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سابق جوائنٹ ڈائریکٹر پمز سمیت 11 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، جبکہ 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
مقدمے کے مطابق ملزمان استعمال شدہ میڈیکل سامان جلانے کے بجائے فروخت کرتے تھے۔ پلاسٹک والے مواد میں سرنجیں، ماسک اور نلکیاں شامل تھیں، جنہیں ری سائیکل کرکے کراکری اور پانی کی بوتلوں کی تیاری کے لیے بھی استعمال کیا جاتا تھا۔

مقدمے میں استعمال شدہ طبی سامان کی ری سائیکلنگ کو ہیپاٹائٹس اور ایچ آئی وی کے کیسز میں اضافے کی ایک بڑی وجہ بھی قرار دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ایف آئی اے نے لاہور سے 5 ہزار کلو گرام مواد برآمد کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق مواد جلانے کا کنٹریکٹ بھی جعلی طریقے سے نور اینڈ زمان کمپنی کو دیا گیا تھا۔

Check Also

کراچی، 5ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے فراڈ کرنے کا انکشاف

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے شہری کے ساتھ فراڈ کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *