کراچی:بلوچ کالونی میں کثیر المنزلہ عمارت گر گئی، متعدد افراد کے ملبے تلے ہونے کا خدشہ

کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں کثیر المنزلہ عمارت گر گئی جس کے ملبے کے نیچے متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

ریسکیوحکام نے کہا کہ بلوچ کالونی،شاہراہِ فیصل کے قریب عمارت گرنے کی اطلاع پر کے ایم سی فائر بریگیڈ ، ریسکیو 1122 اور فلاحی تنظیموں کے نمائندے موقع پر روانہ ہو گئے، ہیوی مشینری بھی جائے حادثہ پر طلب کرلی گئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کے ملبے تلے کئی گاڑیاں بھی دبی ہوئی ہیں جب کہ اب تک 2 افراد کو ملبے سے نکال کر طبی امداد کی فراہمی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Check Also

ایف آئی اے کی کارروائی؛سابق جوائنٹ ڈائریکٹر پمز سمیت 11افراد کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد: ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *