حنا الطاف نے عوام سے تماشائی بننے والے بھارتی فنکاروں کو اَن فالو کرنے کی گزارش کردی

پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ و میزبان حنا الطاف نے پاکستانی عوام سے بھارتی فنکاروں کو اَن فالو کرنے کا مطالبہ کردیا۔

حنا الطاف نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بغیر نام لیے بھارتی فنکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان اپنے ملک اور آپ کے ملک دونوں میں معصوم جانوں کے ضیاع کی مذمت کرتا ہے۔ لیکن یہ دل توڑ دینے والی بات ہے کہ ہمارے دکھ کے وقت خوشی اور جشن منایا جا رہا ہے‘۔

اداکار نے اپنے مداحوں اور پاکستانی عوام سے کہا کہ ’میری بس اتنی سی گزارش ہے کہ ‘اُن’ لوگوں (بھارتی فنکاروں) کو اَن فالو کریں، اَن سبسکرائب کریں، اور اُن (پاکستانی فنکاروں) سے فاصلے پر رہیں جو اس ملک میں رہتے ہیں لیکن جب بات ہمارے وطن کی ہو تو خاموش رہتے ہیں۔

حنا الطاف کا کہنا تھا کہ ’جب سرحد پار سے کچھ آوازیں جنگ کو بڑھاوا دیتی ہیں، ہم تب بھی امن اور دوستی کی بات کرتے ہیں۔ لیکن یہ سب یکطرفہ نہیں چل سکتا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہمیں ایسے لوگوں سے جُڑنے کی ضرورت نہیں جو غم کی گھڑی میں بھی صحیح بات کے ساتھ کھڑے نہ ہو سکیں۔‘

Check Also

تاپسی پنو نے کون سے کردار نہ کرنے کا اٹل فیصلہ کرلیا؛ کئی فلمیں ٹھکرا دیں

تاپسی پنو اپنی سنجیدہ اور مضبوط خواتین کے کرداروں کے باعث بالی ووڈ میں منفرد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *