یونس میمن کے کھیل “شوہر مچائے شور”27نومبر کو پیش کیا جائے گا

کراچی(شوبز رپورٹر) کراچی تھیٹر کے سدا بہار کمرشل ڈائریکٹر یونس میمن کے کھیل “شوہر مچائے شور” کی تمام تیاریاں مکمل ہو گئیں آج کھیل کی گرینڈ ریہرسل ہوگی مذکورہ کھیل جمعہ 27نومبر کو نیو اوپن تھیٹر میں پیش کیا جائے گا پروڈیوسر عمیر خان ہیں تحریر مومل عیسی کی ہے مذکورہ یونیورسل پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے پیش کیا جائے گا

واضع رہے کہ زیڈ اے بخاری آڈٹیوریم کو اپ گڑیڈ کیا گیا ہے اور نیو اوپن ائیر تھیٹر میں پہلا عوامی تھیٹر کرنے کا کریڈٹ بھی یونس میمن کو مل گیا ہے اس سے قبل اے سی ہال ٹو میں بھی پہلا تھیٹر کرنا کا اعزاز یونس میمن کو حاصل ہے یونس میمن وہ واحد ڈائریکٹر ہیں اس وقت جو بابائے کمرشل تھیٹر سید فرقان حیدر کے نقش قدم پر چل رہے ہیں

ڈرامے کے چیف پیٹرن شہزاد عالم نگراں اعلی ملک یعقوب نور اور چیف آگنائزر سہیل کاشمیری ہیں کاسٹ میں ناصرہ نور، شکیل شاہ، شائنہ خان، عمیر خان، مہک نور، عامر ہوکلا، شہباز صنم، عبد اللہ لالہ، ارما احمد، جیند میمن، ندیم، حسین راٹھور، شامل ہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہنی خان، عمر دانش اور پروڈکشن مینیجر شاہد اسماعیل ہیں میڈیا کوآڈینیٹر وسیم خان اور نعیم احمد ہیں آرگنائزر ماجد ڈیکو ہیں

Check Also

مومنہ اقبال کو شوہر نے ایسا کیا سرپرائز دیاکہ اداکارہ جذباتی ہو گئیں؟

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال اپنے شوہر حمزہ حبیب کی جانب سے دیے گئے رومانوی سرپرائز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *