ایران کے سابق ولی عہد رضا پہلوی پر جرمنی میں سرخ مائع پھینکا گیا

ایران کے سابق ولی عہد اور جلاوطن رہنما رضا پہلوی پر جرمنی کے دارالحکومت برلن میں دورے کے دوران ایک شخص نے سرخ مائع پھینک دیا، جو ان کے چہرے کے بجائے گردن اور کندھے پر گرا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق رضا پہلوی جرمنی میں پریس کانفرنس میں شرکت اور سیاسی شخصیات و ایرانی نژاد افراد سے ملاقاتوں کے لیے موجود تھے۔

واقعہ اُس وقت پیش آیا جب وہ برلن میں پریس کانفرنس ہال سے باہر نکل رہے تھے، تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر انہیں حفاظتی حصار میں لے لیا۔

اس سے قبل رضا پہلوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے دورے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ جرمن پارلیمنٹ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب جرمن حکام کے مطابق وہ نجی دعوت پر برلن آئے تھے اور انہوں نے بعض سرکاری شخصیات سے بھی ملاقاتیں کیں۔

حالیہ عرصے میں ایران سے متعلق کشیدگی کے تناظر میں رضا پہلوی یورپ کے مختلف ممالک کے دورے کر رہے ہیں، جہاں وہ سیاسی و سفارتی حلقوں سے رابطے میں ہیں۔

Check Also

امریکا کا ایرانی تنصیبات پر حملہ،جوابی کارروائی میں پاسدارانِ انقلاب کا امریکی اڈوں پر میزائل حملے

امریکا نے ایران میں گوروک اور جزیرہ قشم میں ریڈار تنصیبات کو نشانہ بنانے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *