سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ، 78 ہزار 636 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 4 ہزار 30 روپے مہنگا ہوا جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 24 ہزار 619 روپے پر پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، فی تولہ چاندی 166 روپے کے اضافے کے بعد 4 ہزار 629 روپے کی ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 47 ڈالر مہنگا ہو کر 3 ہزار 561 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ عالمی اور ملکی سطح پر مختلف عوامل سونے کی قیمتوں پر اثرانداز ہوتے ہیں جن میں امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی، عالمی معاشی صورتِ حال میں غیر یقینی، جغرافیائی کشیدگی اور سرمایہ کاروں کا رجحان شامل ہے۔

عالمی سطح پر معاشی اور سیاسی غیر یقینی کے دوران سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہیں۔ ایسے حالات میں سونے کی طلب بڑھنے سے اس کی عالمی قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ غیر یقینی صورتِ حال میں کمی قیمتوں پر دباؤ ڈال سکتی ہے۔

پاکستان میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے علاوہ روپے اور امریکی ڈالر کا شرح تبادلہ بھی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے تعین میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Check Also

اسٹیبلشمنٹ کے دباؤ میں آنے کا تاثر غلط ہے، ریفرنڈم کا کوئی فائدہ نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اگر ایسا لگتاہ ے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *