بھارتی ریٹائرڈ میجر جنرل کی بھارت کی غلط پالیسیوں پر کڑی تنقید

بھارتی ریٹائرڈ میجر جنرل یش مور نے بھارت کی غلط پالیسیوں پر کڑی تنقید کی ہے۔

بھارتی ریٹائرڈ میجر جنرل یش مور نے سوال اٹھایا ہے کہ بھارت پڑوسیوں کے ساتھ کب تک جنگ کی کیفیت میں رہ سکتا ہے؟

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان پر تو دنیا کے کسی ملک نے سوالات نہیں اٹھائے، پاکستانی آرمی چیف اور پاکستانی آرمی کا وقار بڑھ گیا۔

پاکستانی فوج طاقتور اور اعلیٰ ساکھ کی حامل، بھارتی ریٹائرڈ میجر بھی معترف

بھارتی ریٹائرڈ میجر جنرل یش مورنے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کا حالیہ پاک بھارت جنگ میں کردار بہت منفی رہا ہے، بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا کو کوئی دیکھ نہیں رہا تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کھلے عام جھوٹ بول رہا تھا، کسی نے انہیں روکا؟ بھارتی میڈیا نے اسلام آباد پہنچنے کا دعویٰ کیا، کراچی کو آگ لگانے کی بات کی۔

بھارتی ریٹائرڈ میجر جنرل یش مورنے سوال اٹھایا کہ کسی نے دیکھا کہ ہمارے نام نہاد سیلیبریٹیز اور یوٹیوبرز نے کیسی زبان استعمال کی؟

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں جو کچھ بھارتی میڈیا پر تھا، وہ کچرا تھا، پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی میڈیا نے خود کو واہیات ثابت کیا۔

Check Also

اسرائیل کی یمن پر بمباری، حوثیوں کے وزیراعظم اور متعدد وزرا جاں بحق

اسرائیل کی یمن پر ہونے والی بمباری میں حوثیوں کے وزیراعظم احمد الرہوی متعدد وزرا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *