سیاست

غیر قانونی امیگریشن پاکستان کیلئے بھی انتہائی حساس مسئلہ ہےوفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی امیگریشن پاکستان کےلیے بھی انتہائی حساس مسئلہ ہے۔ اسلام آباد میں محسن نقوی سے پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ نے وزارت داخلہ میں ملاقات کی، اس موقع پر وزیر مملکت طلال چوہدری اور پولینڈ میں سفیر محمد سمیع بھی موجود تھے۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان دو …

Read More »

وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت سمجھتی ہے ٹی ایل پی دہشت گردی میں ملوث ہے۔ وزارت داخلہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دیا ہے۔ وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے بعد ٹی ایل پی کو اب کالعدم …

Read More »

ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل بھی آن لائن فراڈ کا شکار

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی خاتون رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل بھی آن لائن فراڈ کا شکار ہوگئیں۔ نوسرباز نے رکن قومی اسمبلی کا واٹس ایپ ہیک کرکے رشتے داروں اور دوستوں سے پیسے لےلیے۔ ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل نے کہا کہ نوسرباز کالر نے اپنا تعارف پی ایم ڈی سی کے نمائندے کے …

Read More »

مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)پاکستان مسلم لیگ ن نے آزاد جموں و کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ صدر مسلم لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد لاتی ہے تو یہ ان کا جمہوری حق ہے لیکن مسلم لیگ ن کسی نئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔ شاہ غلام قادر …

Read More »

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا گیا۔ اپوزیشن کی جانب سے درخواست باضابطہ طور پر سیکرٹری قومی اسمبلی مشتاق کے آفس میں جمع کروا دی گئی۔ چیف وہپ عامر ڈوگر، اسد قیصر اور دیگر رہنما نے درخواست جمع کروائی۔ اپوزیشن کے 74 اراکین نے محمود خان …

Read More »

’مجھے تم پسند نہیں ہو،‘صدر ٹرمپ کا آسٹریلوی سفیر سے مکالمہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز آسٹریلوی وزیرِاعظم انتھونی البانیز کے ہمراہ بیٹھے سابق وزیرِاعظم اور آسٹریلوی سفیر کیون رُڈ کو مخاطب کرتے ہوئے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز امریکا اور آسٹریلیا کے درمیان ایک سب مرین معاہدہ طے پایا، میٹنگ مجموعی طور پر دوستانہ ماحول میں جاری تھی کہ ایک صحافی …

Read More »

بھارت: پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر بھارتی سیاستدان نےلالو پرساد کے گھر کے سامنے اپنے کپڑے پھاڑ لیے

بھارتی سیاستدان اور سابق وزیراعلیٰ بہار لالو پرساد یادیو کے گھر کے سامنے ایک شخص نے بہار کے الیکشن میں ٹکٹ نہ ملنے پر اپنے کپڑے پھاڑ کر سڑک پر احتجاج شروع کردیا۔ بھارتی ریاست بہار میں ہونیوالے انتخابات کیلئے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادیو پر ان کی پارٹی کے رہنما ٹکٹ دینے کیلئے 2 کروڑ 70 لاکھ بھارتی روپے …

Read More »

حکومت پنجاب کا وفاق سے انتہاپسند جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر غیر معمولی اجلاس میں پنجاب حکومت نےوفاقی حکومت کو انتہا پسند جماعت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کا فیصلہ کیا ہے،اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں سے انتہائی سختی کے ساتھ نمٹیں گے، اجلاس میں اہم فیصلے کئے …

Read More »

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے

وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں 3 صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیرِ اعظم آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان شریک ہوئے ہیں۔ اجلاس میں نو منتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا شریک نہیں ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے اجلاس میں شرکت سے معذرت کر …

Read More »

پنجاب حکومت کا انتہا پسند جماعت پر پابندی کیلئےوفاق کو سفارش کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے پولیس افسروں کی شہادت اور املاک کی تباہی میں مبینہ طور پر ملوث جماعت پر پابندی کے لیے وفاق سے سفارش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولیس افسران کی شہادت، سرکاری املاک کی تباہی میں ملوث رہنماؤں اور کارکنوں پر مقدمات …

Read More »