راولپنڈی: بجلی کا پول لگانے پر جھگڑا،  دو سگے بھائی فائرنگ سے قتل

راولپنڈی:

ٹیکسلا کے علاقے خرم پراچہ میں بجلی کا پول لگانے کے تنازع پر  دوہرے قتل کی واردات میں چچا زاد بھائی نے فائرنگ کرکے دو سگے بھائیوں کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق  ٹیکسلا کے علاقے خرم پراچہ کے رہائشی توقیر اور توفیق دو بھائی بجلی کی سپلائی کے لیے علاقے میں پول لگوانا چاہتے تھے لیکن ان کے چچا زاد بھائی نصرت کو پول لگانے پر اعتراض تھا۔

دونوں فریقین میں جھگڑا ہوا اور جھگڑے کے  دوران نصرت نے فائرنگ کرکے دونوں کزنز جو آپس میں سگے بھائی تھے کو زخمی کردیا جنہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں دم توڑ گئے جبکہ ملزم فرار ہوجانے میں کامیاب رہا۔

ایس ایچ او ٹیکسلا محمد ذوالفقار کی سربراہی میں پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے گھر اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے لیکن ملزم ہاتھ نہ آیا ایس ایچ او ٹیکسلا کا کہناتھا کہ ملزم کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

Check Also

وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی اہم ملاقات آج متوقع، سیاسی و علاقائی صورتحال پر مشاورت ہو گی

وزیرِاعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آج اہم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *