کراچی: پورٹ قاسم کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بن قاسم کے علاقے پورٹ قاسم بابر کانٹا کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو ایدھی ایمبولنس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایدھی کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 22 سالہ اسامہ ولد محمد شہزاد کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والے شخص نے ڈاکٹروں کو اپنا نام 24 سلہ ذوہیب ولد شاہد بتایا۔
پولیس کے مطابق حادثے کا ذمے دار ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے ٹریلر کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔
THE PUBLIC POST