کراچی، جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سےدو بھائیوں سمیت 3افراد زخمی

کراچی: شہر قائد میں لیاقت آباد کے علاقے بی ون ایریا میں ملک شاپ کے قریب جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے دو بھائیوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
چھیپا حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔

زخمیوں کی شناخت محمد فرقان ہاشم، ان کے بھائی محمد ذیشان ہاشم اور قمر زمان کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کی وجوہات اور جھگڑے میں ملوث افراد سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

Check Also

کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 3ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *