کراچی میں شیرشاہ پراچہ چوک پر آئل ٹینکر الٹ گیا،ٹریفک متاثر

کراچی کے علاقے شیرشاہ پراچہ چوک پر آئل ٹینکر الٹنے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو گئی، جس سے بلدیہ ٹاؤن آنے اور جانے والے دونوں راستوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

ٹریفک پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کے بعد ٹینکر سے نکلنے والا آئل سڑک پر پھیل گیا، جس کے باعث پھسلن اور مزید حادثات کا خطرہ پیدا ہو گیا۔ صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری طور پر ریسکیو اور ٹریفک پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق احتیاطی تدابیر کے طور پر سڑک پر موجود آئل کو صاف کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا ہے۔ گاڑیوں کو پراچہ چوک سے غنی چورنگی کی طرف بھیجا جا رہا ہے تاکہ ٹریفک کا دباؤ کم کیا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کو جلد معمول پر لانے کی کوششیں جاری ہیں۔

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *