کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 3ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلوں کے نتیجے میں 3 ملزمان زخمی ہوگئے، جنہیں گرفتار کرکے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق فیروزآباد پولیس اور شاہین فورس کا شہید ملت روڈ پر سروس روڈ کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت شیروز عرف طاپو کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

دوسری جانب کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس کا کاز وے ندی کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا، جس میں دو ڈاکو زخمی ہوگئے۔

چھیپا حکام کے مطابق دونوں زخمی ملزمان کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت بلال اور عثمان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی اور واقعات کی تحقیقات جاری ہیں۔

Check Also

لاہور:پولیس نے مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ کا محاصرہ کرلیا، بھاری نفری تعینات

لاہور: پنجاب پولیس کی بھاری نفری نے لاہور میں امیر جے یو آئی مولانا فضل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *