امریکا نے بجلی تنصیبات کو نشانہ بنایا تو پورا خطہ اندھیرے میں ڈوب جائیگا، علی لاریجانی

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کی بجلی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا تو پورا خطہ اندھیرے میں ڈوب جائے گا۔ 

اپنے بیان میں سینئر ایرانی رہنما علی لاریجانی نے کہا کہ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایک گھنٹے میں ایران کے بجلی نیٹ ورک کو ختم کر سکتے ہیں، لیکن ایسا نہیں کیا۔

انھوں نے کہا کہ اگر ٹرمپ ایسا کرتے ہیں تو پورے خطے میں آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں اندھیرا چھا جائے گا۔ اندھیرا امریکی فوجیوں کا شکار کرنے کا کافی اچھا موقع فراہم کرتا ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی بجلی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔

Check Also

افغانستان 2027 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرگیا

افغانستان نے 2027 آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے باضابطہ طور پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *