سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج کی قیمت

کراچی:سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج استحکام دیکھنے میں آیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے کے روز سونے کی فی اونس قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور سونا 4676 ڈالر کی سطح پر مستحکم ہے۔ اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی بھی 73.10 ڈالر کی قیمت پر برقرار رہی۔

مقامی صرافہ بازاروں میں آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے اور فی 10 گرام 4 لاکھ 20 ہزار 406 روپے پر برقرار ہے، اسی طرح چاندی بھی 7794 روپے فی تولہ اور 6682 روپے فی 10 گرام کی سطح پر مستحکم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اضافہ ہوا تھا۔

Check Also

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں

کراچی:سندھ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے بعد سبسڈی سے متعلق تفصیلات جاری کردیں۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *