ایس آئی یو کا بغدادی تھانے پر چھاپہ، گینگ وار کارندوں سے رابطوں پرسب انسپکٹر گرفتار

کراچی:ایس آئی یو کی پولیس پارٹی نے بغدادی تھانے پر چھاپہ مار کر شعبہ تفتیش کے سب انسپکٹر کو حراست میں لے لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر کو حراست میں لینے کے بعد ایس آئی یو کے دفتر صدر سی آئی اے سینٹر منتقل کردیا گیا۔

زیر حراست پولیس افسر کو لیاری گینگ وار کے وصی اللہ لاکھو اور اس کے کارندوں سے مبینہ طور پر رابطہ رکھنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ افسر پر بھتہ وصولی میں گینگ وار کے ملزمان کی سہولت کاری کا بھی شبہ ہے۔

Check Also

گھریلو تشدد بل کی منظوری کے بعدبیوی کے ہاتھوں شوہر قتل

گھریلو تشدد بل کی منظوری کے بعد بیوی کے ہاتھوں شوہر کے قتل کا مقدمہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *